اقوام متحدہ کشمیر میں ظلم و ستم کا نوٹس لے: یوتھ فورم فار کشمیر

06 مارچ 2017

لاہور (پ ر) یوتھ فورم فار کشمیر کے ضلعی صدور اور کور کمیٹی کا اہم اجلاس ' ایوان کشمیر ' میں منعقد ہوا جس کی صدارت محمد میاں سومرو سابق چیئر مین سینٹ نے کی۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے قصبہ پلوامہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے شکار نہتے نوجوان محمد ایوب وانی کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیااور چھاپوں میں نوجوانوں کی گرفتاری اور مکینوں کو ہراساں کیے جانے کی بھی شدید مذمت کی۔اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں ظلم و ستم اور جبرو تشدد کا نوٹس لے۔