مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے: نذر عباس گیلانی

06 مارچ 2017

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ہنماء نذر عباس گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے جسکی وجہ سے قائد میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی مقبولیت کا گراف دن بہ دن بڑھ رہا ہے اور مخالفین کے بیان بازی کی اب عوام کی نظروں میں کوئی اہمیت نہیں آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی کی حکومت ہوگی ۔عوام میاں نواز شریف کو آئندہ بھی وزیر اعظم اور میاں شہباز شریف کو وزیر اعلی دیکھنا چاہتی ہے۔