ردالفساد سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوگا: ہاشم علی شاہ زنجانی

06 مارچ 2017

لاہور(پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سیدہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات سے عوام کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ قوم فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے ناسور کا قلع قمع کریگی۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے انجام کو ضرور پہنچیں گے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل و کرم سے وطن عزیز محفوظ رہے گا۔