پولیس پی ایس ایل کی سکیورٹی پر مامور، شہری پتنگ بازی کرتے رہے
لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور کے تمام تھانوں کی پولیس کی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی سکیورٹی پر مامور ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی جاتی رہی اور شہری پتنگیں اڑاتے رہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے تمام تھانوں کی پولیس گزشتہ روز پی ایس ایل کی سکیورٹی فرائض سرانجام دیتی رہی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی جاتی رہی۔ گزشتہ روز تھانہ غازی آباد، ہربنس پورہ، گڑھی شاہو، شادباغ، کرولگھاٹی، چائنہ سکیم، باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں منچلوں کی ایک بڑی تعداد چھتوں پر موجود رہی اور پتنگ بازی کرتی رہی۔