دہشت گردوں کیخلاف جنگ ہر صورت جیتنا ہے: چودھری گلزار گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مقامی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر ، چودھری جاوید اقبال گجر ، چودھری غلام سرور، چودھری احسان الحق اور عمران جٹ تھیم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور انعامات و ایوارڈ تقسیم کئے ۔اس موقع پر پرنسپل میاں شوکت شاہین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ اس وقت دہشت گردوں کیخلاف حالت جنگ میں ہیں،یہ جنگ ہمیں ہر حال میں جیتنا ہے۔