رانا مشہود کی والدہ کی رسم قل‘ گورنر پنجاب امیر مقام سمیت اہم شخصیات کی شرکت
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان کی والدہ نگہت خورشید کی رسم قل ان کی رہائش گاہ میں ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ‘ انجینئر امیر مقام‘ صوبائی وزیراطلاعات میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن‘ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مہر اشتیاق احمد‘ رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر‘ سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین‘ سپیشل سیکرٹری سکولز عمران سکندر بلوچ‘ سول حکام‘ مشائخ عظام‘ سیاسی رہنمائوں‘ لیگی کارکنوں‘ دانشوروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رانا مشہود کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور ثناء خانوں نے نعتیہ کلام پیش کیا اور مولانا راغب نعیمی نے اجتماعی دعا کروائی۔