اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کا دین کی جانب آنا اسلام کیلئے مفید ہوگا: ضیاء الحق نقشبندی

06 مارچ 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کا دین کی طرف آنا دین اسلام کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے،دینی علوم پر جتنی دسترس اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد رکھ سکتے ہیں وہ دسترس عام تعلیم والا نہیں رکھ سکتا ۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خود اور معاشرے میں ایسے افراد تلاش کریں جن کی وجہ سے دین کو تقویت ملے۔ یہ بات چیئرمین تنظیم اتحادا مت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اتحادامت ا سلامک سنٹر میںجاری طلباء وطالبات کی’’ سی ایس ایس‘‘ کلاس کو لیکچر دیتے ہوئے کہی۔