عوام مہنگائی، غربت، لاقانونیت سے تنگ آ چکے ہیں: عدنان ہنجرا

06 مارچ 2017

لاہور (خبرنگار) مرکزی پیپلز پارٹی لاہور چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی، غربت لاقانونیت انتہا پسندی اور دہشت گردی سے تنگ آ چکے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کو روزمرہ زندگی میں ریلیف ملے۔ پاکستان خوشحال اور امن کا گہوارہ ہو۔ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو اصل میں غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کی واحد حمایتی جماعت ہے۔