وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے دلیرانہ فیصلہ سے لاہور میں کرکٹ بحال ہو گئی: محمود حسین کمبوہ
لاہور (خبرنگار) سینئر ممبر کوارڈی نیشن وزیراعلیٰ پناب چودھری محمود حسین کمبوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے دلیرانہ فیصلہ سے لاہور میں کرکٹ بحال ہو گئی۔ اس فیصلہ سے عوام بہت خوش ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی کے لیے بھرپور کوشش کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ سی پیک سے پاکستان کے عوام خوشحال ہوں گے۔ بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔