ادارہ عبیر ویلفیئر ٹرسٹ نے 2 نامعلوم نعشوں کو سپرد خاک کر دیا

06 مارچ 2017

فیروز والہ (نامہ نگار) عبیر ویلفیئر ٹرسٹ نے بادامی باغ ریلوے پھاٹک سے ملنے والی 40 سالہ نامعلوم شخص کی نعش اور مقبرہ نورجہاں شاہدرہ کے قریب ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش کو شاہدرہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔ ورثاء ادارہ عبیر ویلفیئر ٹرسٹ 97 جی ٹی روڈ شاہدرہ سے رابطہ کریں فون 04237911197۔