پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور دہشت گردی ہے: فرخ جاوید مون

06 مارچ 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ کے اہم مقدمہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے والا ہے اورعوام عدالتی فیصلے کے منتظرہیں اورپاناما کیس کا فیصلہ کرپٹ وزیراعظم اوران کے درباریوں پر پربجلی بن کرگرے گا۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اوردہشت گردی ہے اورکرپشن سے پاک پاکستان ہی نیا پاکستان ہوگاجس کیلئے پی ٹی آئی جدوجہد کررہی ہے۔