پکوان

06 مارچ 2017

شنگھائی چکن

اجزائ:مرغی آدھا کلو بوٹیاں بنا لیں (بغیر ہڈی کے ) ۔گاجر دو چوکور کاٹ لیں ۔سویاسوس چار کھانے کے چمچ۔مٹر آدھا کپ ابال لیں ۔سرکہ چار کھانے کے چمچ۔بند گوبھی چوکور کاٹ لیں ۔چائنیز نمک ایک چائے کا چمچ۔نمک آدھا چائے کا چمچ۔مرغ یخنی دو کپ ۔تیل آدھا کپ۔کارن فلور دوکھانے کے چمچ (ایک چوتھائی کپ پانی میں گھول لیں )۔ترکیب:سبزیاں فرائی کریں پھر یخنی اور تمام چیزیں ڈال دیں اور پکائیں مرغی بھی ڈال دیں جب ابال آئے تو کارن فلور شامل کردیں گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں۔


بیف چائو من

اجزاء :نڈرکٹ آدھا کلو چھوٹے پارچے۔سویا سوس تین کھانے کے چمچ۔سفید سرکہ تین کھانے کے چمچ۔چینی ایک چائے کا چمچ۔کارن فلور دو کھانے کے چمچ۔نمک حسب ذائقہ۔نوڈلز آدھا پیکٹ۔آئل حسب ضرورت۔ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ۔(پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی۔(بند گوبھی ایک چھوٹا پھول باریک کٹی ہوئی۔(شملہ مرچ دو عدد باریک کٹی ہوئی۔(گاجر دو عدد باریک کٹی ہوئی۔چکن کیوب والا میدہ ایک کھانے کا چمچ۔(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کْٹی ہوئی۔تل کا تیل ایک چائے کا چمچ۔(ہری پیاز کے پتے آدھی پیالی باریک کٹی ہوئی۔تازہ لال مرچ چھ سے آٹھ عدد۔بین اسپراؤٹس ایک پیالی۔پہلے گوشت کے چھوٹے پارچوں کو اچھی طرح دھوکر چھلنی میں رکھ دیں۔اب ایک پیالے میں پارچے، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، چینی، کارن فلور اور نمک ملاکر پارچوں کو پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔پھر ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے نوڈلز اور تیل ڈال کر اْبال لیں۔جب وہ گل جائیں تو چھلنی میں چھان لیں۔تھوڑے سے ٹھنڈے پانی سے دھوکر دوبارہ چکنائی لگا دیں۔اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔پھر پیاز شامل کرکے ہلکی گلابی کرلیں۔اس کے بعد مصالحے ملے پارچے شامل کرکے ہلکا سا بھونیں اور بند گوبھی، شملہ مرچ اور گاجر ڈال دیں۔اب سبزیوں کو مکس کرکے نوڈلز ڈالیں۔پھر دو کھانے کے چمچ سویا سوس، دو کھانے کے چمچ سفید سرکہ، نمک، چکن کیوب والا میدہ اور کالی مرچ شامل کرکے تھوڑی دیر کے لیے اسٹر فرائی کرلیں۔پھر تل کا تیل ڈالیں۔سرو کرتے ہوئے ہری پیاز کے پتے، لال مرچ اور بین اسپراؤٹس شامل کر دیں۔


ٹماٹو بیف

اجزائ:گائے کا گوشت ایک کلو۔سویا سوس ایک کھانے کا چمچ۔نمک ایک چائے کا چمچ۔اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ۔(ادرک ڈیڑھ کھانے کا چمچ پسا ہوا۔چینی ایک کھانے کا چمچ۔سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ۔ٹماٹو کیچپ چھ کھانے کے چمچ۔آئل پانچ کھانے کے چمچ۔گوشت کو پانی ڈال کر اْبال لیں۔گوشت نکال کر یخنی چھان لیں۔ایک برتن میں یخنی، گوشت، سویاسوس، نمک، ادرک، چینی، اور سیاہ مرچ ڈال کر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ایک پین میں تیل گرم کریں اور ٹماٹو کیچپ ڈال کر تھوڑی دیر تک فرائی کریں۔پھر اس میں گوشت ڈال کر بھونیں، جب اس کی رنگت سرخ ہوجائے تو اجینو موتو ڈال دیں۔چائنیز ٹماٹو بیف تیار ہے، گرم گرم پیش کریں۔


چکن جنجر

اجزائ:مرغی دو کلو بغیر ہڈی موٹی اور لمبی بوٹیاں بنا لیں ۔ٹماٹر چار عدد کاٹ لیں ۔تیل یا گھی آدھا کپ ۔لونگ تین عدد ۔بڑی الائچی آدھا کپ ۔لونگ تین عدد۔بڑی الائچی ایک عدد۔دار چینی ایک ٹکڑا ۔چھوٹی الائچی تین عدد۔پیاز چھوٹی ایک عدد باریک کاٹ لیں ۔سفید زیرہ ثابت آدھا کلو ۔ہرا دھنیا دو سے تین کھانے کے چمچ کٹا ہوا ۔ادرک تین کھانے کے چمچ باریک کٹی ہوئی ۔چائینز نمک ایک چائے کا چمچ۔سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ۔چلی پائوڈر ایک چائے کا چمچ۔نمک آدھا چائے کا چمچ ۔زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ۔لہسن ادرک ڈیڑھ چائے کا چمچ۔زیرہ بھنا اور پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ۔گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ۔ہری مرچ سالم چار عدد۔دہی دو کھانے کے چمچ۔ہری پیاز دو سے تین کھانے کے چمچ پتوںکیساتھ کٹی ہوئی ۔ترکیب:ایک فرائی پین میں ٹماٹر ،تیل یا گھی لونگ ،بڑی الائچی ،دار چینی ،چھوٹی الائچی ،سفید زیرہ ،ثابت ادرک باریک کٹی ہوئی ۔چائینز نمک ،سفید مرچ ،چلی پائوڈر ،نمک ،زردے کا رنگ لہسن ادرک زیرہ بھنا اور پسا ہوا گرم مصالحہ اور دہی ڈال کر اس وقت تک بھونیں جب تک کہ چکنائی اوپر نہ تیرنے لگے پھر اس میں مرغی ڈال دیں ۔اور مزید دس منٹ تک بھونیں حتی کہ گوشت گل جائے اور تیل اوپر آجائے آخر میں کٹی ہوئی پیاز اور سالم ہری مرچیں ڈال کر مزید پانچ منٹ تک بھونیں آخر میں ہرا دھنیا اور ہری پیاز ڈال دیں گرم گرم سرو کریں ۔


چائنیز سی فوڈ

اجزائ:مچھلی 250 گرام۔جھینگا 250گرام۔چاول(1/2کنی ) ابلے 400 گرام۔مرغی کی یخنی 250 ملی لیٹر۔چلغوزے 100 گرام۔سویا سوس 6کھانے کے چمچ۔مارجرین 2کھانے کے چمچ۔لہسن(باریک کٹا ہوا) 1 کھانے کا چمچ۔چکن پاوڈر 1 چائے کا چمچ۔چکن کیوب 2 عد د۔انڈے 8 عد د۔ہری پیاز 6 عد د۔گاجر 4 عد دتیل حسب ضرورت۔سب سے پہلے مچھلی اور جھینگے کو کالی مرچ سے میرینٹ کریں۔اور پین میں تل کر رکھ دیں، اب دوسرے تیل والے پین میں مارجرین گرم کریں، اور لہسن ڈال کر فرائی کریںاب اْس میں ابلے ہوے چاول، چکن کیوب، چکن پاء وڈر ڈال دیں۔اب چاول میں ہری پیاز اور سویا سوس اور یخنی ڈالکر پکائیں۔اب چلغوزے اور مچھلی اور جھینگے ڈالیں اور ہلکا سا مکس کر لیں۔آدھی مچھلی اور جھینگے سجانے کے لیے رکھ لیں۔تیار ہونے پر ڈش میں نکال یر اور باقی جھینگا مچھلی اور چلغوزے سے سجا کر پیش کریں۔

پکوان

چکن چائو مناجزائ:چکن ایک کپ۔ نوڈلز آدھا پیکٹ (اْبال لیں) ۔تیل ایک چوتھائی ...