سفید بال کالے کرنے کا قدرتی طریقہ

06 مارچ 2017

خوبصورت سیاہ چمکدار بال صحت کی نشانی ہیں اور بال سفید ہوجانا پریشانی کی بات ہے لیکن سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے کیمیکل سے بھرپور بازاری مصنوعات کے استعمال سے بچنا چاہیے کیونکہ اس سے آسان اورسستا حل آپ کے گھر میں دستیاب ہے ۔بالوں کو سیاہ کرنے والا یہ محرب نسخہ تیار کرنے کیلئے آپ کو صرف تین چیزیں درکار ہیں یعنی لیمن کا رس آملے کا پائوڈر اور صاف پانی ،چار چمچ آملے کے پائوڈر میں دو چمچ پانی اور ایک لیمن کا رس شامل کر لیں اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور تقریبا ایک گھنٹے کے لئے اسے پڑا رہنے دیں اور اس کے بعد پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ خیال رہے کہ صابن یا شیمپو استعمال نہ کریں اور اس نسخے کے استعمال کے دوران صابن یا شیمپو سے پرہیز کریں پیسٹ کو بالوں کی جڑوں تک ضرور پہنچائیں ۔بال دھوتے وقت خیال رہے کہ آنکھیں محفوظ رہیں اس پیسٹ کو ہر چار دن کے بعد استعمال کریں کچھ مہینوں میں آپ کے بال مکمل طور پر سیاہ ہوجائیں گے ۔جس دن پیسٹ استعمال نہ کر رہے ہوں اس دن صابن یا شیمپو استعمال کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ ہر بل شیمپو استعمال کریں اور سر کی جلد اور بالوں کی آملہ یا سرسوں کے تیل سے مالش بھی بہت مفید ثابت ہو گی ۔