خشک بالوں کو بنائیں سلکی
خشک بالوں کو علاج کے لئے ملتانی مٹی لیں مٹی کو باریک کرکے ایک برتن میں رکھ لیں اور پانی میں ڈبو دیں مٹی نرم ہوجائے تو ناریل کے گرم تیل میںشامل کر لیں اب اس میں بال رگڑ کر دھو لیں یہ عمل سردیوں اور گرمیوں یعنی کہ دونوں موسموں کیلئے بہترین ہے کیونکہ ملتانی مٹی ناریل کے تیل میں مل کر اور بھی مفید ہو جاتی ہے اس سے دماغ اور آنکھوںکو ٹھنڈک پہنچتی ہے ۔اس کے بعد ایک انڈا لیکر اسے پھینٹ لیں اس میں چند قطرے لیموں اور ناریل کا تیل شامل کریں اب اس محلول سے سرکہ مساج کریں ،جڑوں میں ہلکے ہلکے لگائیں آدھے گھنٹے تک ہاتھوں سے مالش کرتی رہیں ۔بچے ہوئے اس محلول میں سکا کائی بھی شامل کر دیں اور اس کے بعد بالوں کو دھو لیں اس سے بالوں کی خشکی کے ساتھ ساتھ بالوں کا روکھا پن بھی دور ہوجائے گا اور بال ریشم کی طرح نر و ملائم نظر آئیں گے۔