خشک ہونٹوں کو نرم بنائیے

06 مارچ 2017

ہونٹ کی بناوٹ قدرت نے بہت نازک بنائی ہے کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے ہونٹوں میں پین پنسل دبا لیتے ہیں کچھ ہونٹوں کو دانتوں سے دباتے رہتے ہیں اور جو لوگ منہ میں انگلی یا انگوٹھا ڈال کر چوستے رہتے ہیں ان کا نچلا ہونٹ متاثر ہو کر موٹا ہوجاتا ہے اور جن لوگوں کو گائے بھینس کا گوشت کھانے کا شق ہوتا ہے ان کے ہونٹ بھی موٹے بھدے ہوتے ہیں ہونٹوں کی جلد متاثر ہوتی ہے ۔گرمی میں بھی اور اب سردی کے موسم میں بھی ۔آپ جب بھی کینو اور موسمی پھل وغیرہ کھائیں تو بعد میں ایک پھانک چھیل کر آہستگی سے ہونٹوں پر ضرور ملیں ۔اس سے ہونٹ نرم رہیں گے ۔دیسی گلاب مل جائے تو ایک پھو ل کی صرف پتیاں لیکر پیس کر رکھ لیں ۔تازے مکھن میں ملا کر ہونٹوں پر لگائیے ان پنکھڑیوں میں وٹامن ای ہے وٹامن بی 5ہے جس کی وجہ سے ہونٹوں کو غذائیت ملے گا اور وہ نرم رہیں گے ۔رات کو ناف کے اندر تھوڑی سی روئی میں تیل لگا کر رکھیں صبح نکال دیں چند روز میں ہونٹوں کی خشکی غائب ہوجائے گی ۔گھر میں تازہ دودھ آتا ہے تو اس پر قدرتی طور پر ہلکی سی چکنائی اوپر آجاتی ہے چمچے سے نکال کر ہونٹوں پر لگائیں ۔کچے دودھ سے ہونٹ تروتازہ رہتے ہیں سوتے وقت آپ ہونٹوں پر زیتون کا تھوڑا سا تیل لگائیں موٹے ہونٹ پر اگر آپ طریقے سے لپ اسٹک لگائیں تو وہ اچھا لگے گا ۔