سی پیک پورے خطے کیلئے علاقائی روابط، اقتصادی ترقی کا منصوبہ ہے: چین

06 مارچ 2017

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پورے خطے کے لئے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کا ایک عظیم مثالی منصوبہ ہے، ای سی او کے رکن ممالک نے حالیہ اجلاس میں علاقائی روابط اور خوشحالی میں سی پیک کی اہمیت کو تسلیم کیا، سی پیک کو دونوں ممالک اور خطے کی بڑی حمایت حاصل ہے، یہ ہماری دوستی کی ایک نئی علامت اور پلیٹ فارم بن گیا ہے، چین پاک دوستی منفرد اور گہری ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ای سی او کے رکن ممالک نے حال ہی میں منعقد اجلاس میں علاقائی روابط اور خوشحالی میں سی پیک کی اہمیت کو تسلیم کیا، سی پیک کو دونوں ممالک اور خطے کی بڑی اہمیت حاصل ہے۔ سفیر نے دونوں اطراف کی قیادت اور نسلوں کے عزم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دوستی اور تعاون مساوات، باہمی احترام، باہمی اعتماد اور باہمی تعاون کی بنیاد پر گامزن ہے اس میں اضافہ ہوا۔ دونوں نے وقت کے ساتھ ریاست سے ریاست تعلقات کے لئے ایک مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اپنی خارجہ پالیسیوں میں اسے بڑی ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے حالیہ دورہ پاکستان کو دہراتے ہوئے کہا ان کے دورہ میں دونوں ممالک کے رہنمائوں نے تمام موسمی سٹرٹیجک اور باہمی تعاون پر مبنی شراکت داری باہمی تعلقات کو بلند اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر اہم اتفاق رائے تک پہنچایا انہوں نے کہا ان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ دونوں کا باہمی تجارت کا حجم 19 ارب ڈالر ہے۔ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک اور مسلسل دو برسوں میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ تقریب میں ایسوسی ایشن کے اعلیٰ آفیسر مخدوم بابر، آمنہ ملک اور چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے بیورو چیف شاہین چن اور دیگر سینئر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد (آئی این پی) چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین اور روس کا ابھرتا ہوا گٹھ جوڑ جنوبی ایشیا کا منظرنامہ تبدیل کر دے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز میں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چینی ماہرین نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر کے بجائے جنوبی ایشیا کا منظرنامہ بدل دے گا۔ سیشن میں چین کے 3 رکنی وفد نے شرکت کی۔ لین لمنگ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...