بند گوبھی

06 مارچ 2017

گانٹھ گوبھی کی زیادہ قسمیں نہیں ایک ہی قسم اور شکل ہے اور بے حد مشہور اور پسندیدہ سبزیوں میں شمار ہوتی ہے اسے آہنی برتن کی بجائے ہانڈی میں پکا کر کھانا خاصا مفید ہے ۔نشاستہ پروٹین اور وٹامن اے ڈی اور سی اس کے اجزاء ہیں اس کا مزاج سرد خشک ہے ۔پیشاپ آور ہے ۔بلغم اور صفرا کو گوبھی ختم کر دیتی ہے بواسیر کے لئے اس کے پتوں کو سلاد کے طور پر کھانا مفید ہے ۔گوبھی کا سالن خونی بواسیر کے لئے بے حد فائدہ مند غذا ہے ۔گوبھی بادی ہے مگر گھی اور گرم مصالحہ آمیزش سے بادی پن ختم ہوجاتا ہے اور ادرک شامل کرنے سے مزے دار صحت مند بن جاتی ہے ۔جنگلی گوبھی کا استعمال بواسیر والوں کے لئے نفع بخش ہے ۔اسے کھانے سے پیٹ کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے ۔جگر و معدے کے لئے مضر سبزی ہے کمزور معدہ والوں کو ہرگز گوبھی نہیں کھانی چاہیئے اور نہ ہی کچی گوبھی کھانا مفید ہے۔

بجلی بند ش کا شیڈول

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) کے ...