آل پارٹیز کانفرنس کا فیصلہ غیردانشمندانہ‘ پی پی کے بعض رہنماؤں کی بھی تنقید
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پیپلز پارٹی کی طرف سے فوجی عدالتوں کو توسیع دینے کے معاملے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے ناکام ہونے سے پی پی پی کے اندر بھی اس کانفرنس پر تنقید شروع ہو گئی ہے۔ پی پی پی کے ذرائع کے مطابق کانفرنس بلانے سے پہلے پارٹی کے چاروں صوبوں کے صدور سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔ کانفرنس کے موقع پر پارٹی کے کئی اہم عہدیدار بھی موجود نہیں تھے۔ پی پی پی کے بعض لیڈروں نے اس کانفرنس کو ملک کے سیاسی حالات کے تناظر میں ایک غیر دانش مندانہ فیصلہ قرار دیا اور اس رائے کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس نے پی پی پی اور بعض جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی ہیں۔