اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اگلے مالی سال کیلئے 28 منصوبے تشکیل دیدئیے، 16صرف لاہور کے ہیں

06 مارچ 2017

اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍خبر نگار) اسٹیبلشمینٹ ڈویژن نے اگلے مالی سال کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت کے 28ترقیاتی منصوبے تشکیل دیدئیے ہیں جن میں سب سے زیادہ منصوبے 16صرف لاہور کیلئے رکھے گئے، ان میں سے5کی ڈی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری دے دی ہے جبکہ دیگر منصوبوں کی منظوری ابھی باقی ہے۔ دستاویزی شواہد کے مطابق اٹھائیس میں سے سولہ منصوبہ جات میں وفاقی کالونی لاہور میں سرکاری ملازم خواتین کیلئے ہاسٹل کی تعمیر ہے اس پر 46ملین روپے لاگت آئے گی۔ 25ملین ڈیمانڈ کر دی گئی ہے، دوسرے منٹ(mint) کالونی لاہور میں کمیونٹی سینٹر کی تعمیر پر 50.695ملین روپے لاگت آئے گی۔ 50.696ملین روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں لائن ٹریننگ سہولت کی فراہمی بارے آئی ٹی ونگ کا قیام جس پر 50ملین روپے لاگت آئے گی 20ملین روپے ڈیمانڈ کی گئی ہے، نیشنل یونیورسٹی آف پبلک پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن (این و پی پی اے) لاہور کے قیام کیلئے 1000ملین روپے میں سے 100ملین کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، این ایس پی پی لاہور کو پبلک سیکٹر تھنک ٹینک میں تبدیل کر نے پر 48ملین روپے لاگت آئے گی۔ 24 ملین کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، این ایم این ؍ایس پی پی لاہور ہاسٹل کے c بلاک میں وزیٹرز کیلئے مزید چھ کمروں کی تعمیر پر 10ملین روپے لاگت آئے گی۔ 10ملین ڈیمانڈ کی گئی ہے،لاہور ، کراچی، اسلام آباد کوئٹہ اور پشاور کے این ایس پی پی کے فرنیچر کی تبدیلی پر 80ملین روپے میں ہے 40 ملین ڈیمانڈ کی گئی ہے، این ایس پی پی لاہور میں رہائشی بلاک کی تعمیر پر 40ملین روپے لاگت آئے گی 20ملین روپے ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ این ایس پی پی لاہور میں تربیتی استعداد کو بڑھانے کیلئے 50ملین جس کے لئے 25ملین روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، این ایس پی پی لاہور میں آئی ٹی بلاک کی تعمیر کیلئے 30ملین روپے لاگت آئے گی جس کے لئے 30ملین کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، این ایس پی پی لاہور میں لائبریری کے قیام کیلئے 18ملین روپے لاگت آئے گی جس کے لئے 18ملین روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمینٹ (نم) لاہور میںمزید کمروں کی تعمیر اور عمارت کی تزئین و آرائش پر 6ملین روپے لاگت آئے گی جس کے لئے 6ملین روپے ڈیمانڈ کئے گئے ہیں۔ 

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...