سکیورٹی اداروں نے قذافی سٹیڈیم کو مکمل سرچ آپریشن کے بعد پی سی بی کے حوالے کیا

06 مارچ 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سکیورٹی اداروں نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا مکمل سرچ آپریشن کرنے کے بعد سٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر ایک ایک کونے کی تلاشی لی گئی سٹیڈم کے ہر کمرے میں موجود پڑی چیزوں کا جائزہ لیا دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے بعد قذافی سٹیڈیم کی کلیرنس دی گئی۔