متعدد سینما گھروں میں بھی پی ایس ایل فائنل دکھایا گیا‘ سٹیج ڈراموں میں رش کم رہا
لاہور(کلچرل رپورٹر) پی ایس ایل کا فائنل میچ مختلف سینما گھروں میں بھی دکھایا گیا۔ شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں میں پہنچ گئی۔ فلمیں دکھانے والے سینما گھروں اور تھیٹر ہالوں میں شائقین کا رش کم رہا۔