کراچی میں ٹریفک حادثات میاں بیوی سمیت5 موٹر سائیکل سوار ہلاک

06 مارچ 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں ٹریفک کے حادثات میں میاں بیوی سمیت5 موٹر سائیکل سوار ہلاک اور چھٹا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاﺅن کے نزدیک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ غلام نبی ہلاک اور اس کا ساتھی 32 سالہ شہزاد زخمی ہوگیا۔ جبکہ بھینس کالونی میں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو روندیا جس کے نتیجے میں دونوں 28 سالہ اللہ ڈنو اور 20 سالہ خیر دین ہلاک ہوگئے۔ کورنگی میں گودام چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
موٹرسائیکل سوار ہلاک