کامران اکمل 353 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے

06 مارچ 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کامران اکمل 353 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے کامران اکمل نے دوسرے ایڈیشن میں سنچری سکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ باولنگ میں سہیل خان 16 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔