بنگلور ٹیسٹ : آسٹریلیا کے 6وکٹوں پر 237رنز

06 مارچ 2017

بنگلور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے بھارت کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 48 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے میچ کے دوسرے دن چھ وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا لئے ہیں۔ ویڈ 25 اور سٹارک 14 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 189 رنز بنائے تھے۔