غیر ملکی کھلاڑی خصوصی داد کے مستحق‘ دنیا کو امن کا پیغام دیا گیا‘ خورشید شاہ

06 مارچ 2017

سکھر(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی خصوصی داد کے مستحق ہیں ، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے جذبے میں شریک ہیں ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںسید خورشید شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام ٹیموں کا ہمت اور لگن کا مظاہر قابل تحسین ہے ، کھلاڑیوں نے شاندار کھیل سے عوام کے دل بھی جیتے ، کھلاڑیوں نے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام بھی دیا۔
خورشید شاہ