فائنل میچ میں عوام کی بھرپو شرکت خوش آئند ہے‘ عمران خان
بنی گالہ(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پی ایس ایل فائنل میں شامل ٹیموں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں عوام کی شرکت واقعی میں قابل ستائش ہے۔ اتوار کو پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئندہ ہے ، دعا ہے سب محفوظ رہیں ۔
عمران خان