وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر میں فائنل انتظامات کا جائزہ لیا‘میچ نہ دیکھ سکے

06 مارچ 2017

لاہور (آئی این پی) وزیر اعظم محمد نوازشر یف نے ہیلی کاپٹر میں پی ایس ایل کے فائنل انتظامات کا فضائی جائزہ لیا جبکہ وزیر اعلی شہبازشر یف کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نوازشر یف نے اتوار کے روز لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل شروع ہونے سے قبل جاتی عمرہ سے آکر ہیلی کاپٹر میں قذافی اسٹیڈیم اور قر یبی مقامات اور سڑکوںپر سیکورٹی اور دیگر سہولتوں کا فضائی جائزہ لیا اور وزیر اعلی شہبازشر یف کیساتھ بھی وزیر اعظم مسلسل رابطے میں رہے ہیں جبکہ ؎ میاں نوازشر یف لاہور میں ایک روز کے قیام کے بعد وفاقی درالحکومت روانہ ہو گئے ‘پی ایس ایل کا فائنل نہ دیکھ سکے ۔
وزیراعظم جائزہ