ن لیگ اور تحریک انصاف کارکنوں میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر ’’ ٹاکرا‘ ‘
لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) اور تحر یک انصاف کے کارکنوں میں قذافی سٹیڈیم کے باہر ’’ٹاکرا‘‘دونوں ’’گوگو ‘‘کے نعرے لگاتے رہے ‘پولیس نے مداخلت کر کے خاموش کروادیا ۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے موقعہ پرقذافی سٹیڈیم میں جانے کیلئے لبر ٹی چوک کے قر یب موجود تحر یک انصاف کے کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے جس پر (ن) لیگ کے بعض کارکنوں نے نوازشر یف کے حق میں نعرے لگائے جس پر دونوں میں تلخی پیدا ہوئی تو دونوں ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف گو گو کے نعرے لگائے مگر پولیس نے مداخلت کر کے دونوں کو خاموش کروادیا ۔
ٹاکرا