شاہد آفریدی کے آنے پر اسٹیڈیم” لالا،لالا“کے نعروں سے گونج اٹھا

06 مارچ 2017

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے قبل پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کا چکر لگایا ۔ سیمی فائنل میں زخمی ہونے والے شاہد خان آفریدی بھی پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے ہمراہ آئے تو پورا اسٹیڈیم لالا۔۔لالا کے نعروں سے گونج اٹھا جس پر شاہد آفریدی نے دونوں ہاتھوں کے اشارے سے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ۔
لالہ گونج
NEWS-12