موجودہ حکومت نے شفاف کرپشن کی کارکردگی اشتہارات تک محدود ہے: کائرہ

06 مارچ 2017

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے‘ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نئی صف بندی ہوگی‘ ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کا مرحلہ جاری ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔ ایک انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں شفاف کرپشن کی گئی ہے اور قوم کے اربوں روپے ناکام منصوبوں میں جھونک دئیے گئے ہیں۔ (ن) لیگ کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ان کی کرپشن کی غضب کہانیاں سامنے آئیں گی۔ آئندہ عام انتخابات میں ایک نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
کائرہ