غیرملکی سفارتکاروں کا پی ایس ایل فائنل میں دلچسپی کا اظہار

06 مارچ 2017

اسلام آباد ( اسپیشل رپورٹ) پاکستان میں غیرملکی سفارت کاروں نے لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل میچ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ”نوائے وقت“ سے غیر رسمی گفتگو میں آسٹریلیا‘ یورپ‘ امریکہ اور دوسرے ملکوں کے سفارت کاروں نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کو سراہا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد کرکٹ کے بین الاقوامی میچ پاکستان میں منعقد ہونے کے امکانات روشن ہوں گے۔
سفارتکار/ دلچسپی