غیر ملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوشی آمدید کھیلوں سے امن کو فروغ ملتا ہے: فوجی ترجمان

06 مارچ 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے فائنل کی دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں فوجی ترجمان نے سپورٹس سے امن کو فروغ ملتا ہے‘ پی ایس ایل فائنل کھےلنے اور دیکھنے آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹیموں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔
فوجی ترجمان