مکرمی! حکومت نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کا فیصلہ کر کے لوگوں کو بہترین انٹرٹینمنٹ فراہم کی ہے اور یہ حکومت کا بہترین فیصلہ ہے جس سے ہر طبقہ فکر کے لوگ ایک اچھی تفریح سمجھتے ہوئے گھروں سے نکلے اور بھرپور طریقے سے اس ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے عوام کو ہیجانی کیفیت اور خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا تھا اب حکومت وقت نے اس ماحول کو بدل کر کھیل کے میدان آباد کرنے کا موقع فراہم کر کے عوام کے دلوں میں جگہ حاصل کر لی حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف عوام میں جوش و جذبہ جاگا ہے بلکہ کھیلوں کے میدان بھی آباد ہوں گے اور پوری دنیا میں پاکستان کا بہتر تاثر دیکھنے کو ملے گا اور یہ دشمن کیلئے تذلیل کا باعث بنے گا۔ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ اس سے پورے ملک میں کھیلوں کے شائقین نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اب دنیا بھر کی ٹیمیں اور کھلاڑی بے خوف ہو کر پاکستان آ سکیں گے۔ اور ہمارے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ (ملک محمد عقیل ارشاد، لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024