گیس کی قلت کب دور ہو گی

06 مارچ 2017

مکرمی! ہم اہلیان رستم پارک گلگشت کالونی نومبر سے لے کر مارچ تک ہر سال گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار رہتے ہیں۔ ہر بار علاقے کے ایم پی اے اور ایم این اے جھوٹی تسلیاں دے کر چلے جاتے ہیں۔ مگر ابھی تک علاقہ میں گیس کی مکمل بحالی ممکن نہیں ہو سکی۔ یہاں کے عوام کیا لاہور کے شہری نہیں اگر گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے تو یہاں گیس بحال کیوں نہیں ہوتی اگر پرانی پائپ لائن کا مسئلہ ہے تو بڑے قطر کی لائن بچھا کر یہ مسئلہ ختم کیوں نہیں کیا جاتا۔ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ سوئی گیس اس طرف بھی نظر فرمائیں گے۔ ( تہمیر نبی، بلاول و دیگر اہلیان، گلگشت کالونی رستم پارک گلشن راوی لاہور)