نوائے وقت پریس کے سینئر مشین مین محمد انور کے سسر حاجی رحمت اللہ انتقال کر گئے
لاہور (پ ر) حاجی عاشق علی کے والد نوائے پریس کے سینئر مشین مین محمد انور کے سسر جو حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے انتقال کر گئے۔ ان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ان کا ختم قل آج 6 مارچ بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ گلی نمبر 26 مکان نمبر 8 گلستان کالونی دھرم پورہ لاہور میں ہو گا۔ نوائے وقت پریس سٹاف نے محمد انور سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔