شجرکاری مہم میں 5 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے: ڈی جی رینجرز
لاہور(خبر نگار) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل میاں محمد ہلال حسین نے کہا ہے کہ گذشتہ سال شجر کاری مہم کے دوران5لا کھ سے زائد مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے تھے۔ اس سال اس سے بھی زیادہ پودے لگا کراس مہم کو گذشتہ برس کی طرح کامیاب بنایا جائے گا۔