رحمن ملک صاحب! آپ کی وجہ سے ہماری بے عزتی ہوتی ہے، شکر ہے ایوان میں آئے: پی پی رکن نور عالم
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جس وقت وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ایوان میں آئے تو پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ رحمن ملک صاحب ایوان میں آیا کریں اور ارکان کے سوالوں کے جوابات دیں، آپ کی وجہ سے ہماری بے عزتی ہوتی ہے، شکر ہے کہ آپ ایوان میں آئے۔ قبل ازیں رحمن ملک شیخ وقاص کے ساتھ محو گفتگو تھے۔ بعدازاں وہ نور عالم کی طرف ہمہ تن گوش ہو گئے۔