تازہ ترین گیلپ سروے کے مطابق فروری 2013 تک پاکستان مسلم لیگ نون کی مقبولیت میں 9فی صد اضافہ ہو چکاہے! اوریہ غیرمعمولی اضافہ گزشتہ 2ماہ کے اندر رونما ہواہے!دسمبر 2012میں پاکستان مسلم لیگ نون کی مقبولیت کی شرح 32فی صد تھی! جبکہ فروری 2013میں یہ بڑھ کر 41فی صد تک پہنچ گئی! تحریکی بھائیوں تک اطلاع پہنچے کہ اسی گیلپ سروے کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی مقبولیت میں 4فی صد کمی واقع ہوچکی ہے!
اس گیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ قاف کے لئے 5فی صد ووٹرز اب بھی سربکف ہیں!حالانکہ جنابِ چودھری شجاعت حسین اور جنابِ چودھری پرویز الٰہی اس سروے میں بطور ووٹر شمار نہیں کیے گئے!یہ شماریاتی غلطی انتخابات کے انعقاد کے بعد اپنے بھید کھولے گی! تحریکی بھائیوں تک یہ اندوہ ناک حقیقت بھی پہنچے کہ نومبر 2012میں 18فیصد افراد نے کہا تھا کہ وہ اپنا ووٹ جنابِ عمران خان کے حق میں استعمال کریں گے!مگر تازہ ترین سروے کے مطابق 17فی صد افراد نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے ووٹ کریں گے!
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنابِ لشکری رئیسانی سمیت بلوچستان کے 22رُکنی وفد نے آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا!آتے دِنوں میں خیبر پی کے سے بھی کچھ ایسی ہی خبریں لاہور پہنچنے والی ہیں! ہم جیسے سادہ دل تحریکی بھائی کیا کریں؟ ہمیں ،تو، یقین دلا دیا گیا تھا کہ اب کے ہماری باری ہے! اور مقتدر ایوانوںمیں اہلِ سیاست کی جگہ اہلِ سونامی چکرایا کریں گے! مگر برُا ہو گیلپ سروے کا کہ یہ،تو، ہمیں کچھ اور ہی تصویر دِکھا رہا ہے!لہٰذا تمام تحریکی بھائیوں پر لاز م آتا ہے کہ وہ اپنا قبلہ ابھی سے درست کر لیں!ورنہ بعد میں اُنہیں ضرورت سے زیادہ پشیمانی اُٹھانا پڑ جائے گی! اور واضح رہے کہ یہ بوجھ ڈھونے میں جنابِ عمران خان اُن کی کوئی مدد نہیں کریں گے!
آل پاکستان مسلم لیگ کے پاکستانی ارکان سامنے آئے بغیرفا ئیو سٹار ہوٹلوں میں بیٹھ کر غریبوں کے مسائل پر بحث مباحثہ کرتے! اور اُن کے مسائل کے بہترین حل تلاش کرتے دیکھے جا رہے ہیں! بس ایک مسئلہ اُن کی پکڑ میں نہیں آ رہا!حالانکہ وہ ایک انتہائی چھوٹااور سیدھا سا مسئلہ ہے! اگر وہ دیدئہ عبرت نگاہ سے دیکھیں،تو، اُنہیں صاف پتہ چل جائے گا کہ اُن کے راہ نما جنابِ پرویز مشرف وہ کام کبھی نہیں کرتے،جسے وہ پورے زور سے کر گزرنے کا اعلان کردیں!یہ اُن کے کردار کا وہ شرمناک خاصہ ہے ،جسے دیکھناوہ خود بھی پسند نہیں فرماتے!
آل پاکستان مسلم لیگ جیسی ’بین الاقوامی‘ سیاسی پارٹی گیلپ سروے میں اپنے نام کے لئے بھی جگہ نہیں نکال پائی! یہ ایک اور شرمناک حقیقت ہے کہ پاکستان بچانے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ ایسی بے اعتنائی برتی جا رہی ہے! ہم اس زیادتی پر گیلپ سروے کے منتظمین سے گلہ ہی کرسکتے ہیں! جبکہ جناب پرویز مشرف یہ بھی نہیں کرسکتے! کیونکہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے! لیکن امریکہ سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں!اور جب امریکہ اُنہیں گلے سے لگاکر تھپکی دیتا ہے ،تو، وہ گرج اُٹھتے ہیں، ’میں کسی سے نہیں ڈرتا!‘ ایسے ذہین بہادر لوگوں کے لئے تاریخ ایک اور مستقل باب رکھتی ہے! اور وہ نام آہستہ آہستہ اپنے لئے ازخودجگہ پیدا کرتے چلے جاتے ہیں! اورتمام اعداد و شمار خود بخود ٹھیک ہوتے چلے جاتے ہیں!
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024