گھپ اندھرے میںروشنی کی کرنیں
محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی انسان کو اس کی محنت کا صلہ ضرور ملتا ہے۔سکول اورکالج میںکھیلوں کے مقابلہ ہوں،مضمون نویسی کا مقابلہ ہو یامصوری کا ،اول دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعامات سے نوازا جاتا ہے،میں بھی سالانہ امتحان میں پوزیشن حاصل تھی لوڈ شیڈنگ کے دوران گھر میں رات کو پڑھنا لکھنا انتہائی مشکل تھاگھپ اندھرے میںموم بتی کی مدھم لائیٹ بھی بھلی معلوم ہوتی ہے لیکن اتنی مدھم لائیٹ میں پڑھنابینائی کو متاثر کرسکتی ہے ایسے میں صرف ایک بلب سے پوراکمرہ منورہو جاتا ہے۔میں خادم اعلیٰ پنجاب کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرٹ کی بنیاد پر قابل اور لائق طلبہ کو سولر لیمپ دئیے۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مجھے مطالعہ کرنے میں انتہائی دقت اور مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا،میں نے ہمت نہ ہاری موبائل کی روشنی میں مطالعہ کرتی رہی۔جس وجہ سے میرے سر میں درد ہونا شروع ہوگئی۔ آخرکارمجھے محنت اور صبر کا پھل ایک بلب کی صورت میں مل گیا دیکھنے میں یہ ایک معمولی بلب ہے لیکن ہے بڑے کام کا۔اس نے میری راہ میں پیش آنے والی مشکل دورکردی ہے۔میری بہن اور میری کزن بھی اسی لوڈشیڈنگ کا شکار تھیں ۔اب ہماری مشکل آسان ہوگئی ہے ۔ہماری دعا ہے کہ آئندہ ایسے حکمران آئیں جو لوڈشیڈنگ کا مکمل طور پرخاتمہ کردیں اورطلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کے اچھے مواقع فراہم کریں اللہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوںکو ملک وقوم کی ترقی اور خوشخالی کے لئے کام کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ (آمین ثم آمین) (ماہ نوراعجاز،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مصطفی آباد دھرمپورہ لاہور)