
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر، محمد رضوان نے نیویارک کی سڑک پر نماز پڑھ کر ایک بار پھر اپنے مداحوں کو عش عش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان آج کل ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے اخلاق اور باصلاحیت ہونے کے سبب کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔محمد رضوان اور بابر اعظم نے اس دوران سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں بھی اپلوڈ کر رہے ہیں۔