ٹیلر سوئفٹ نے بوائے فرینڈ سے ایک ماہ بعد ہی راہیں جدا کرلیں

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے موسیقار میٹی ہیلی سے ایک ماہ بعد ہی راہیں جدا کرلیں۔دونوں مئی کے اوائل سے ڈیٹنگ کر رہے تھے، کئی عوامی مقامات پر انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ایک میگزین کے مطابق ٹیلر میٹی کے ساتھ وقت گزارنے سے لطف اندوز ہوتی تھیں لیکن ان کے بیچ رومانس ختم ہوگیا تھا۔ٹیلر سوئفٹ نے ایک کنسرٹ میں یہ تک کہہ دیا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی اتنی خوش نہیں ہوئیں جتنا کہ اب ہیں اور وہ میٹی کی شکرگزار ہیں کہ وہ ان کی زندگی کا حصہ ہے۔