انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔