حکومت کا مرکزی بینک سے قرضوں میں 34فیصد اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک نے ملک پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے، وفاقی حکومت نے ایک سال میں 14 ہزار 900 سو ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا۔ اپریل 2022 میں ملک پر 43 ہزار 705 ارب کا مجموعی قرضہ تھا جو اپریل 2023 تک بڑھ کر 58 ہزار 599 ارب روپے ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک سال میں اوسطاً 41 ارب روپے یومیہ قرضہ لیا۔ اس طرح وفاقی حکومت گزشتہ سال مجموعی قرض لینے میں 34 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک سال میں قرض لینے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2023،ایک ماہ میں وفاقی حکومت نے 14 سو 76 ارب روپے کے ریکارڈ قرضے لیے، جبکہ اپریل میں بیرونی قرضے نا ملنے کے باعث 99 فیصد قرضے مقامی ذرائع سے لیے گئے۔ تاہم ایک سال میں بیرونی قرض 49 فیصد کے اضافہ سے 7ہزار 259 ارب روپے بڑھ کر 22 ہزار 50 ارب ہوگیا، دوسری جانب ایک سال میں اندرونی قرض 34 فیصد اضافہ سے 7 ہزار 635 ارب روپے بڑھ کر 36 ہزار 549 ارب ہوگیا۔