Waqt News
Sunday | October 01, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان
  • روزانہ پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد
  • امراض قلب کی اہم وجہ ورزش سے دوری اور متوازن غذا کا عدم استعمال ہے، ماہرین
  • زیر سمندر حادثے کا شکار ٹائٹن سب میرین پر فلم بنائی جائے گی
  • گوگل کا آئندہ سال پوڈکاسٹ سروس بند کرنے کا اعلان

پاک ایران بارٹر تجارت 

Jun 06, 2023 7:35 AM, June 06, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp


 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر انقرہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر تجارت ایک خوش آئندپیش رفت ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ صدر ایردوان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوف سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماں نے علاقائی تعاون، خطے کو رابطوں سے جوڑنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی رفتار تیز کرنے پر بات چیت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف جس طرح بیرونی سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے کوشاں نظر آرہے ہیں‘ وہ باعث اطمینان ہی نہیں‘ خوش آئند بھی ہے۔ ترک صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر انہوں نے مختلف ممالک کی قیادتوں سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ گزشتہ دنوں پاکستان اور ایران کے مابین بارٹر نظام (اشیاءکے بدلے اشیاء) کے تحت تجارت کا آغاز کیا گیا جس کیلئے 33 اشیاءکی فہرست پاکستان کے حوالے کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس تجارت سے دونوں طرف کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ بے شک کسی بھی ملک کے ساتھ تجارتی روابط ملک و قوم کے مفاد میں ہوتے ہیں۔ ایسے معاہدوں کے ثمرات عوام تک تب ہی پہنچ پاتے ہیں جب انہیں عملی جامہ پہناتے ہوئے انکی رسائی عام آدمی تک ہو اور درآمد کی جانے والی اشیاءارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں۔ معیشت کی بحالی کیلئے اس وقت ملک کو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ یہ امر بھی اطمینان بخش ہے کہ برادر ملک ترکیہ کے صنعت کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ کسی بھی بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ضروری ہے کہ صنعت کاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے‘ انہیں تحفظ دیا جائے اور کاروباری ضروریات کے تحت انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔پاکستان کے موجودہ کشیدہ حالات بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ہیں اور نہ انہیں یہاں سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ پہلے ملکی صنعت کاروں اور تاجروں کو تمام کاروباری سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہیں سستی بجلی‘ گیس اور پرامن ماحول فراہم کیا جائے‘ تب ہی بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری پر قائل کیا جا سکتا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • نواز شریف کی"نیک چال چلن" کی ضمانت؟

    Sep 29, 2023
  • ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض سے بچنے کا آسان ترین ...

    Sep 29, 2023 | 18:00
  • روزانہ پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد

    Sep 30, 2023 | 17:44
  • مقبولیت کا سروے اور دھرنے کا جھرنا

    Sep 29, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • روزانہ پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد

    Sep 30, 2023 | 17:44
  • امراض قلب کی اہم وجہ ورزش سے دوری اور متوازن غذا کا عدم ...

    Sep 30, 2023 | 17:11
  • زیر سمندر حادثے کا شکار ٹائٹن سب میرین پر فلم بنائی جائے گی

    Sep 30, 2023 | 16:52
  • جاپان،سفاری پارک میں شیر کے حملے سے ملازم ہلاک

    Sep 30, 2023 | 16:41
  • نیویارک میں ایک ہفتے سے موسلادھار بارش جاری،ایمرجنسی نافذ ...

    Sep 30, 2023 | 16:34
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • نواز شریف کی"نیک چال چلن" کی ضمانت؟

    Sep 29, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 29, 2023
  • مقبولیت کا سروے اور دھرنے کا جھرنا

    Sep 29, 2023
  • ریاست کرے تو کیا کرے؟

    Sep 28, 2023
  • نئی سیاسی جماعت؟؟؟؟؟

    Sep 28, 2023
  • 1

    جشنِ میلادالنبیﷺ اور اتحادِ امتّ کے تقاضے

  • 2

    نگران وزیراعظم اور وزراءخود کو متنازعہ نہ بنائیں

  • 3

    مودی کے نفرت انگیز جرائم سے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ

  • 4

    بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

  • 1

    جمعرات ، 11 ربیع الاول 1445ھ، 28ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ”مدنی سرکاردِیاں گلیاں !(1) “

    Sep 29, 2023
  • ہمارے نبیﷺ کی ماں کےلئے محبت

    Sep 29, 2023
  • جشن ولادت محمدپر اقلیتی برادری کیلئے ایک عزم ...

    Sep 29, 2023
  • وہ ایک رات چراغاں ہوا زمانے میں

    Sep 29, 2023
  • ”آمد سرورِ کونین“

    Sep 29, 2023
  • ”میاں چنوں سے ملائیشیا تک“

    Sep 29, 2023
  • تجربہ گاہ

    Sep 29, 2023
  •  لوٹ جا عہد نبی کی سمت اے رفتارِ جہاں

    Sep 29, 2023
  • اسرائیل امن معاہدے کی بازگشت

    Sep 29, 2023
  • غبار راہ کو بخشا فروغ وادی سینا

    Sep 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺ کی سخاوت

  • 2

    حضور نبی کریم کا اسوئہ حسنہ (۲)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان

  • 1

    قانون

  • 2

    اسلام

  • 3

    صحنِ سرا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group