گوجرانوالہ:چائلڈ پروٹیکشن نے 7بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو حکومت پنجاب (ہوم ڈیپارٹمنٹ)نے بذریعہ ریسکیو آپریشن کے دوران گمشدہ، غربت، عدم توجہی اور غفلت کا شکار 7بھکاری،کچرا اکٹھا کرنےوالے اور چیزیں فروخت کرنےوالے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا،حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں9سالہ علی حسن ،11سالہ عمران ، 9سالہ آیان، 12سالہ قاسم ، 8سالہ زین ، 10سالہ حسنین اور12سالہ سفیان شامل ہیں، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔