بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش، کروڑوں کا سامان برآمد
کوئٹہ (بیورورپورٹ)کسٹم حکام کے مطابق لکپاس چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ،بھارتی گٹکا، غیر ملکی سگریٹ یوریا کھاد کی بڑے پیمانے پر بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی کارروائی میں 442 بوریاں یوریا کھاد بھی برآمد کی گئی ۔ غیر ملکی سامان کی مالیت ساڑھے 3 کروڑ روپے ہے ۔سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔