جاپان کے گھریلو خرچ میں اپریل کے مہینے میں ریکارڈ کمی آئی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اہل خانہ نے گھروں پر زیادہ وقت گزارا ہے۔جاپانی وزارت داخلہ کے مطابق دو یا زائد افراد پر مشتمل گھرانوں کا اوسط خرچ تقریباً 2 لاکھ 68 ہزار ین یعنی تقریباً 2 ہزار 450 ڈالر رہا۔خرچ میں حقیقی معنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.1 فیصد کمی آئی ہے۔ 2001 سے موازنے کے لیے اعدادوشمار کی دستیابی کے بعد یہ سب سے بڑی کمی بھی ہے۔سیاحت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں پیکیج ٹورز پر خرچ میں 97.1 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ہوٹلوں اور قیام گاہوں پر خرچ 94.7 فیصد کم ہو گیا ہے۔گھر سے باہر طعام پر خرچ کی جانے والی رقم میں 63.3 فیصد جبکہ ملبوسات اور جوتوں وغیرہ جیسی دیگر اشیا پر خرچ میں 55.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38