کائنات رضا بہاولپور اور لودھراں کیلئے فوکل پرسن مقرر
لودھراں،دنیاپور (نامہ نگار )چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کائنات رضا کو بہاولپور اور لودہراں کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔ خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی سماجی تنظیم بیداری کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عرفان اعوان اور چائلڈ رائٹس ایڈووکیسی نیٹ ورک کے کوآرڈینیٹر اے ڈی انجم نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کائنات رضا بچوں کے حقوق ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام ، بچوں پر جنسی ، جسمانی تشدد اور چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کریں گی ۔