امام احمد رضا خان بریلوی کی دینی‘ ملی اور علمی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا: قاری سراج نظامی
ملتان ( سماجی رپورٹر )سنی نوجوان کونسل ملتان کے وائس چیئرمین قاری محمد سراج نظامی نے کہا کہ امام احمد رضا خان بریلوی تاریخ کا روشن باب ہیں ، ان کی دینی ملی اور علمی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ امام احمد رضا خان بریلوی ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔
، اعلی حضرت طاغوتی طاقتوں کے بڑھتے سیلاب کے سامنے ہمیشہ چٹان بن کھڑے نظر آئے۔ آپ ایک جید عالم دین تھے۔