چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
دوکوٹہ ( نا مہ نگار ) پٹرولنگ پوسٹ شارک واہ کے شفٹ انچارج رائو پرویز حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت پر تھے کہ ان کو مخبر نے اطلاع دی کہ ایک شخص کھجی والے موڑ پر درختوں کے نیچے رائفل لیے کھڑا ہے جس پر پٹرولنگ پولیس نے گھیرا ڈال کر اس کو قابو کر لیا ۔